بیگم سے راز و نیاز کرتی غزل
اے جانِ جگر اے جانِ وفا
اے موذی مرض اے گندی وبا
اے نرم ہتھوڑا ! سن تو ذرا
اور سن کے مجھے تو خود ہی بتا
غم، درد و رنج و غصہ سزا
تو نے کیا مجھے کیا کیا نہ دیا
شیخ صاحب کی ٹوٹل ہے اک زوجہ
مگر وہ باپ ہے پورے نو بچوں کا
کی بیگم سے وفا تو نے تو غم تیرے ہیں
یہ غم چیز ہے کیا، سب رنج و الم تیرے ہیں
شاعر : ابنِ قباچہ
Tags:
مزاحیہ شاعری
